غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کریں گے، اس حوالے سے غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عشائیے کیلئے اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارت کار دفتر خارجہ پہنچیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عشائیہ میں غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب بھی کریں گے۔