انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینکھیل

ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم رہ گئے۔

ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم رہ گئے۔

بینکاک: (ویب ڈیسک) ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کی 100 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس فائنل کےلیے کوالیفائی نہ کر سکے ۔

بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس کے دوسرے سیمی فائنل میں شجر عباس اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے بلکہ وہ اپنا بیسٹ ٹائم بھی نہ دے سکے۔

سیمی فائنل میں شجرعباس نے 100 میٹر ریس 10.45 سیکنڈز میں مکمل کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، ایونٹ کے تین سیمی فائنلز کے ٹاپ 2 رنر اور اس کے بعد 2 بہتر ٹائمنگ کے رنر فائنل میں پہنچ گئے ۔

سیمی فائنل میں شجر عباس اپنی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ سے بھی 0.07 سیکنڈز پیچھے رہے، سیمی فائنل 2 سے جاپان اور ایران کے ایتھلیٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button