حمزہ الیاس نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے دھراو پٹیل کو 2-4 سے شکست دی۔
اسلام آباد۔ :عالمی انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاجبکہ احسن رمضان کو کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاض سعودی عرب میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے بھارت کے دھرو پٹیل کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پاکستان کے احسن رمضان کو ویلز کے لیام ڈیویز کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپئن شپ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔