ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا

وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو 3 سال کیلئے مزید عہدہ  دے دیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللّٰہ خان  کو مزید 3 سال کیلئے گریڈ 22 میں کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اِس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے فواد اسد اللّٰہ خان کو کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کرنے اور ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ 

 

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کےسیاسی منظرنامےمیں بڑی پیشرفت

 

جاری ہونے والے   نوٹیفکیشنزکے مطابق فواد اسد اللّٰہ خان کو 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کیا گیا ہے اور دوسرے نوٹیفکیشن میں انہیں 22 ویں گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ 

 

 

واضح رہے کہ آئی بی آئینی ادارہ ہے لہذا کنٹریکٹ پر براہِ راست ڈی جی کا تقرر نہیں کیا جا سکتا لہذا فواد اسد اللّٰہ خان کو کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کر کے اُنہیں ڈی جی مقرر کیا گیا ہے،یادرہے کہ فواد اسد اللّٰہ خان ریٹائرمنٹ تک بھی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعینات تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button