پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انقرہ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔5جولائی :پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور انقرہ میں جاری ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان جبکہ ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ بورک اکاپر کررہے ہیں۔ فریقین بات چیت میں سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی جہتوں پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

اس دوران اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اور سٹریٹجک اکنامک فریم ورک (ایچ ایل ایس سی سی)سمیت مختلف ادارہ جاتی میکانزم کا جائزہ لیا جائے گا، خطے میں ہونے والی پیش رفت اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ بیان کے مطابق یہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایچ ایل ایس سی سی کے اگلے دور کا مرحلہ طے کرے گی۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button