انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان:

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹکرائیں گے، پاکستان ٹیم 6 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو کوالیفائرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، تاہم پی سی بی نے کہا تھا کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچی تو احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button