پیرس۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کےلئے پہنچ گئے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس کی وزیر برائے یورپ و خارجہ امورکیتھرین کولونا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کی آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔