اسلام آباد۔ :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شاہد حسین کی مزید 5 سال کیلئے بطور ریکٹر لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 11 (1) کے تحت دی ہے۔ صدر مملکت نے صائمہ امین خواجہ کی بطور ٹرسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز لمز تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 13 (1) کے تحت دی ہے۔