پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیات کیلئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اور سابق وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

دونوں قائدین کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف اور جان کیری نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہبازشریف نے ماحولیات کے مسئلے پر جان کیری اور امریکی حکومت کی ترجیحات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور کوششیں درکار ہیں، جان کیری کو ماحولیات کیلئے پہلی بار امریکی صدر کا نمائندہ خصوصی مقرر کرنا اس مسئلہ کی اہمیت کا ادراک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کی ترقی اور شرح نمو کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، شدید معاشی مشکلات میں اکتوبر 2022ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے مسائل کا حل مزید مشکل بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button