پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف جنوبی افریقہ کے صدر، چین کے وزیراعظم اور یورپی کمیشن کی صدر، نیو گلوبل فائنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شریک دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔ :دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل  میکرون کی دعوت پر’’نیوگلوبل فائنانسنگ پیکٹسمٹ ‘‘میں شرکت کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورہ پر فرانس میں ہیں، وہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرض سے متعلق حل کے لیے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔

وزیراعظم جنوبی افریقہ کے صدر ماتامیلا سیرل رامافوسا، چین کے وزیراعظم لی کیانگ اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سمیت شریک رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button