پاکستان
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کا 2 روزہ پاکستان لرننگ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، حکومت اس سے آگے بڑھ کر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پائیدار ترقی کے اہداف 4 (ایس ڈی جی 4) کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
بدھ کو وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیر اہتمام2روزہ پاکستان لرننگ کانفرنس” بلڈنگ فاؤنڈیشنز 2023″ کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس میں عالمی سطح کے معلمین، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کا آئینی عہد ہے کہ وہ 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس سے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ پاکستان سب کے لئ…