ایڈیٹوریلپاکستان

رینجرزکاکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن ،درجنوں افراد،اسلحہ برآمد

کندھ کوٹ(نیوزڈیسک)رینجرز نے کچے مںں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے درجنوں افراد کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ بھاری اسلحہ، بارود برآمد کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

،ترجمان رینجرزنے بتایاکہ اندرونِ سندھ ضلع کشمور کے علاقے رئیس حیات اوگاہی سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سےایس ایم جی، 222رائفل، 12بور ڈبل بیرل،پسٹل، 200سے زائد مختلف اقسام کے راؤنڈز اور موبائل فونز بھی برآمدکرلئے گئے

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم منیر، عبدالرحیم، خالد حسین اور محراب عرف بھیرو اوگاہی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں

آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمارجبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا

رینجرز سندھ انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کیلئے دیگرگینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button