پاکستان

تحریک انصاف نے 44 اراکین اسمبلی کے استعفے واپس مانگ لیے

ویب رپورٹر (مزمل ملک),پاکستان تحریک انصاف نے 81 ارکانِ قومی اسمبلی  استعفوں کی منظوری کے بعد اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہونے کے خدشے کی بنا پر باقی 44 اراکین کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سوموار کو پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لیے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

اسد عمر نے ٹوئٹر پر 44 پارٹی اراکین کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔‘

چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد مستعفی پی ٹی آئی حامی اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 81 ہو گئی تھی جن میں پارٹی کے حمایتی شیخ رشید کا استعفٰی بھی شامل تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوموار کو قومی اسمبلی کی عمارت بھی بند ہے کیونکہ اتوار کو اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث تمام دفاتر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹیریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گے اور پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے گا اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سینیٹ کا سوموار کو ہونے والا اجلاس بھی جمعرات 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button