تازہ ترینکھیل

پاکستان ، ویسٹ انڈیز کےپہلے ٹیسٹ میچ کی تازہ ترین صورتحال جانیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کپتان شان مسعود 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام اور بابر اعظم بالترتیب 5 اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button