پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، کہاں کہاں ؟ جانیں

دسمبر میں سردی نے خون جمانے کی تیاریاں کر لیں، آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، اٹک، چکوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، ایبٹ آباد، خیبر اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button