حارث رؤف کا سنسنی خیز اسپیل پاکستان کی جیت میں مددگار،؛
میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔گرین شرٹس کو افغا نستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم نے افغانستان کو پہلے ون دے میچ میں بڑے مارجن 142 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کریں گے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران آئی سی سی کااعلان کردہ 7 رکنی کمنٹری پینل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجا ، ایچ ڈی ایکرمین، ڈیوڈ گرور، ماہاروف، فرہد فدائی اور دویندر کمار شامل ہیں جو میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا، تینوں ون ڈے میچز میں شائقین بغیر ٹکٹ سٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اگست کو کھیلا جائےگا۔سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور سری لنکا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔