ایڈیٹوریلتازہ ترین

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا

 ہسپتال کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال کی حالت بہتر کرنے کیلئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا دودہ کیا۔ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کے حوالے سے گفتگو کی،وزیر اعلیٰ سے چند مریضوں نے علاج کی سہولیات کے حوالے سے شکایات کیں۔ اسی دوران ایک مریض نے ہولی فیملی اسپتال کے اہلکار  پر رشوت طلب کرنے  کا الزام لگا دیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر  پرویز اور دو سیکورٹی گارڈز کا معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔ 

وزیر اعلیٰ نے انتظار گاہ میں اے سی لگانے کی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعلیٰ  محسن نقوی کے ہولی فیملی ہسپتال دورے کے دوران اطلاع ملنے پرصوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر بھی ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button