پاکستانتازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید کیلئے بری خبر آ گئی

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ شیخ رشید، صداقت عباسی، راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔شیخ رشید سمیت ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button