پاکستانتازہ ترین

اہم پیپلز پارٹی رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ

لاڑکانہ: رکن سندھ اسمبلی و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملے کے فوری بعد پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور استعمال کیے گئے بارودی مواد کے متعلق جانچ پڑتال کی جائے گی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ایسے دھماکے مجھے جمہوریت اور عوام کیلئے جدوجہد کرنے سے نہیں روک سکتے۔ اور میں جمھوری کردار ادا کرنے سے کبھی باز نہیں آؤں گا۔ جمھوریت کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا اور کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسا حملہ ماضی میں جام صادق کے دور میں بھی ہوچکا ہے۔ لیکن میں نہ پہلے ڈرا تھا نہ اب ڈروں گا۔ ایسے واقعات مجھے حراساں نہیں کرسکتے جبکہ جمھوریت، عوام اور سندھ کے مسائل پر بات کرتا رہوں گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ حملے کرنے والے سے بچانے والا بڑا اللہ پاک ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں اپنی رہائشگاہ پر کریکر دھماکے کی پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔نثار کھوڑو نے ایس ایس پی لاڑکانہ روحیل کھوسہ سے فون پر رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کی۔ روحیل کھوسہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد پاؤڈر کے ڈبے میں کریکر بنا کر پھنک کر فرار ہوئے۔پولیس علاقے سے شواہد اکٹھے کر کے کریکر پھینک کر فرار ہونے والے افراد کو تلاش کر رہی ہے۔
پنجاب کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ، چونکا دینے والے انکشافات

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button