پاکستانتازہ ترینصحت

ڈینگی کی افزائش کے مقامات کو جلد کلیئر کیا جائے،چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف کمشنر اسلام آباد، محمد علی رندھاوا اور کمشنر راولپنڈی، محمد عبدااللہ امیر خٹک کی مشترکہ صدارت میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال، سرویلنس سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف اقدامات اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز کی شرح پچھلے سال سے کم ہے، اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے مناسب بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔چیف کمشنر نے دونوں شہروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں میں کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے اور مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مل کر مشترکہ کارروائیاں کرنی چاہئیں اور ڈینگی کی افزائش کے مقامات کو جلد کلیئر کیا جائے۔

محمد علی رندھاوا نے عوام بالخصوص بزرگوں اور بچوں میں احتیاطی تدابیر کی آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم میں تعلیمی اداروں کو شامل کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کو ڈینگی کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے والے مقامات کے اطراف سرویلینس بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں ڈینگی کی مانیٹرنگ کے ذمہ دار بھی مقرر کیا اور جڑواں شہروں میں ڈینگی کے سدباب کے لیے کارپیٹ فوگنگ کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button