تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف اور راجا ریاض کے لیے نگران وزیر اعظم پر مشاورت کے لیے ملاقات کی تھی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر آج حتمی مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر

مشاورت کرنی ہے، اس پر وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، آج تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم کے ناموں پر غور کروں گا، آج وزیراعظم سے دوبارہ ناموں پر مشاورت ہو گی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ سب عزت دار لوگ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نام فائنل ہونے سے پہلے نام ڈسکلوز نہیں کریں گے، آج امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہو جائیں گے، آج فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں کل بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button