تازہ ترین
پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے کام کرتا رہے گا:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ن
اسلام آباد۔: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے
کہ آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد یا نسل سے قطع نظر سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے کام کرتا رہے گا۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ان خیالات کا اظہار اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں اس پر سراہتے ہیں۔
صدر مملکت نے اقلیتوں کے دن پر قوم کی تعمیر کے عمل میں اقلیتوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام لوگوں کے درمیان برابری کا درس دیتا ہے۔