پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی میں اضافہ ، 30 سے زائد کیسز رپورٹ

 

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ترجمان محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 23 اور لاہور سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مراسلے میں ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button