نماز کیلئے دیر ہورہی ہے جلدی کریں‘‘لنکا پریمیئر لیگ میں انٹرویو کے دوران بابر اعظم کا نماز کیلئے فکرمند ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے، ان دنوں سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
28 سالہ بابر اعظم وہاں نے پیر کو ہونے والے میچ میں اپنی 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کے بعد ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں رپورٹر سے انٹرویو جلد ختم کرنے کیلئے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ میری نماز کا وقت ہورہا ہے مجھے جانا ہے۔”
سوشل میڈیا پر نماز کی ادائیگی کیلئے بابر اعظم کا اصرار مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر کی وجہ سے بابر نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ مجھے نماز کیلئے دیر ہورہی ہے۔