مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا ۔
اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،ساتویں مردم شماری کے نتائج اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ،پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 وزارت منصوبہ بندی اجلاس میں منظوری کیلئے رکھی جائے گی ،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے ۔
وفاقی وزرابھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں ،اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔