جاپان کی خواتین ٹیم نے اپنے گروپ سی کے تیسرے اور آخری میچ میں ہسپانوی خواتین ٹیم کو باآسانی 0-4 گول سے شکست دے دی ۔
یہ جاپان کی ویمن ٹیم کی میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔ گروپ سی کے ایک اور میچ میں زیمبیا کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں ۔ فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جارہا ہے۔ پیر کو کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں جاپان اور سپین کی ویمن ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن کے مقام پر آمنے سامنے تھیں جس میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کوہسپانوی کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ جاپان کی فتح حناتا میازاوا نے دو جبکہ مینا تنکا اورریکو یوکی نے ایک ایک گول کر کے کلیدی کردار ادا کیا۔
سپین کی ویمن ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔جاپان کی ٹیم میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ یہ جاپان کی ٹیم کی میگا ایونٹ کے گروپ سی میں مسلسل تیسری فتح ہےاور وہ گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔گروپ سی کے ہی ایک اور میچ میں زیمبیا اور کوسٹا ریکا کی خواتین ٹیمیں وائیکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں نبرد آزما تھیں جس میں زیمبیا کی خواتین ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کوسٹا ریکا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ راحیل کندنانجی ، باربرا بندا اور لوشومو نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ کوسٹا ریکا کی طرف سے واحد گول میلیسا ہیریرا نے سکور کیا۔