تازہ ترین

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔:اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

اپوزیشن لیڈر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کے لیے جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کریں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کی ارکان کے ساتھ مشاورت ہے، کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button