تازہ ترینکھیل

انگلینڈ نے آخری ایشز ٹیسٹ کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

اسلام آباد۔ :انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، اوول ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پانچواں اور آخری ایشز ٹیسٹ 27 جولائی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم نے مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم شدید بارش کی وجہ سے فتح حاصل نہ کر سکی،

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 317 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 592 رنز بنا کر 275 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے کہ شدید بارش شروع ہوگئی۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کی وجہ سے صرف 30 اوورز ممکن ہو سکے جبکہ پانچویں روز کھیل ہی شروع نہ ہو سکا۔ انگلش کپتان بین سٹوکس کے مطابق ایشز سیریز کے دو میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش فاسٹ بائولر کرس ووکس کو کھچائو محسوس ہو رہا ہے جن کا میچ سے قبل معائنہ کیا جائے گا،

مارک ووڈ کے ورک لوڈ پر بھی نظر رکھی جائے گی جبکہ جیمز اینڈرسن کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اینڈرسن نے ایشز سیریز میں 76.75 کی اوسط سے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ چوتھے ایشز ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ سکواڈ میں کپتان بین سٹوکس، معین علی، جیمز اینڈرسن، جوناتھن بیرسٹوو، سٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زاک کرولی، بین ڈکٹ، بین لائورنس، اولی روبنسن، جو روٹ، جوش ٹنگ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button