انٹرنیشنلتازہ ترین

افغانستان:مسجد میں دھماکہ،15افرادشہید

کابل: افغان صوبہ بدخشاں میں مسجد کے اندر طالبان کے نائب گورنرکی فاتحہ خوانی کے موقع پرزوردار دھماکہ میں طالبان کے سینئر کمانڈر مولوی صفی اﷲ سمیت 15 افراد شہید جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ زخمی بھی ہو گئے۔دھماکہ کے بعد علاقہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

یہ دھماکہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق پونے گیارہ بجے مرکزی شہر فیض آباد میں مسجد نبوی کے اندر ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ طالبان کے نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ کی تقریب کے دوران ہوا جودو روز قبل داعش کے خودکش حملہ میں ڈرائیورسمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان ذرائع ابلاغ نے بدخشاں کے صوبائی ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ْانہوں نے 15 افرادکی لاشیں دیکھی ہیں جنہیں ربانی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع نے شہید ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جو کئی منٹوں تک جاری رہیں۔فوری طورپردھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاع ہے اور نہ ہی فوری طورپرکسی گروہ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ۔ ادھرطالبان کے صوبائی سربراہ برائے اطلاعات معزالدین احمداور طالبان کے دیگر سکیورٹی حکام نے بدخشاں کے شہر فیض آباد میں مسجدنبوی کے اندر دھماکہ کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button