پیرس: ایک فنکار نے نایاب ڈیزائن والی گاڑی کا ہوبہو ماڈل بنایا ہے لیکن وہ ماڈل لکڑی کا ہے جسے بنانے میں پانچ سال تک کی شبانہ روز محنت صرف ہوئی ہے۔ اب یہ ماڈل دولاکھ 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔مائیکل رابیلارڈ کی اس کار کی قیمت چھ کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے جسے فرانس میں نیلام کیا گیا ہے۔
اسے فرانس میں رجسٹر کیا گیا ہے اور مکمل طور پر کام کرنے والا ایک شاندار ماڈل ہے۔ گاڑی کی تیاری میں اخروٹ، سیب اور ناشپاتی کی لکڑی استعمال کی گئی ہے لیکن بونٹ کو چیری کے درخت کے ایک ہموار بلاک سے تراشا گیا ہے اور ریگ مال سے مزید ستواں کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی کے اندر انجن اور ہے سڑک پر دوڑ سکتی ہے۔