انٹرنیشنلتازہ ترین

حوثی ملیشیا نے مآرب اور الجوف میں میزائل لانچر اور ڈرون لانچر نصب کردئیے

صنعاء: حوثی ملیشیا نے صنعا میں اپنے سٹورز سے بیلسٹک میزائلوں کو شمال مشرقی یمن میں واقع مآرب اور الجوف کی گورنریوں تک پہنچانے کے بعد انہیں جنگی محاذوں پر مختلف پوزیشنوں پر نصب کرنا شروع کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عسکری اور فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے فج عطان میں اپنے گوداموں اور صنعا کے جبل نقم سے مآرب اور الجوف کی گورنریوں تک بیلسٹک میزائلوں کو منتقل کیا ہے۔یہ اقدامات حوثی ملیشیا کی عسکری کارروائیوں میں اضافے اور حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول شہر مآرب کا تختہ الٹنے کی کوشش میں حملہ کرنے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے دو گورنریوں میں متعدد محاذوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے لیے لانچرز نصب کیے ہیں۔

ان میں مآرب کے مغرب میں واقع صرواح ڈائریکٹوریٹ اور مآرب کے جنوب میں واقع الجوبہ کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر حوثی ملیشیا نے خندقیں کھودنا شروع کی ہیں۔ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا امن پر یقین نہیں رکھتی اور جنگ کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے باوجود تمام یمن کو کنٹرول کرنے کے اپنے اہداف سے باز نہیں آئے گی۔

گزشتہ برسوں کے دوران حوثی ملیشیا تیل اور گیس کی پیداوار کے مقامات تک پہنچنے اور پھر وہاں سے حضرموت، شبوہ اور باقی علاقوں میں آئینی حکومت کی فورسز کو نکال باہر کرنے کی ناکام کوشش کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button