تازہ ترین

الیکشن میں ن لیگ کیساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا:شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسائل کا حل الیکشن میں ہے ،بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں ، الیکشن میں ن لیگ کےساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا۔ ٹوئٹرپر شیخ رشید نے کہا کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیا۔

ترسیلات ، ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند،گروتھ منفی، ڈالر نایاب یہ ہیں زمینی حقائق ،انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہی ہے ،اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئے توحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے۔

لیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اورگھبرائے بھی نہیں، حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہے ،آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑا ہے ،وزرا کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شک وشبہات پیداکررہے ہیں،13اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈلائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائےگا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button