انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے پر حملہ؛6 فلسطینی شہید،17 زخمی

غزہ(ویب ڈیسک)مغربی کنارے میں 4 مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 6 فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج بکتر بند گاڑیوں اور بلڈروز لے کر داخل ہوگئی اور سرچ آپریش کیا جس میں اسنائپرز کو عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کی فائرنگ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ درجن سے زائد خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جارحیت کا دوسرا واقعہ قباطیہ میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ ڈاکٹر شامخ کمال کو فوجیوں نے گولیاں مارکر شہید کردیا جب کہ ان کے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
اسی طرح البیرہ میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ نوجوان کو شہید کردیا جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین گورنمنٹ اسپتال اور ابن سینا اسپتال کا محاصرہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی:13 اسرائیلیوں کےبدلے39 فلسطینی رہا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button