میلبرن: ایک آسٹریلوی خاتون جس پر اپنے چار شیر خوار بچوں کو قتل کرنے کا الزام تھا کو 20 سال بعد نئے سائنسی شواہد کی بنیاد پر معاف کرکے رہا کر دیا گیا ہے جن کے مطابق اس کے چاروں بچے قدرتی وجوہات کی بنا پر مرے۔
انہیں عدالت میں اپنے بچوں کی موت کا ذمہ دار پایا گیا جو ایک دہائی کے عرصے کے دوران وقتا فوقتا مر گئے تھے۔ لیکن ایک حالیہ انکوائری کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان کی موت قدرتی طور پر ہوئی ہے۔فولبیگ، جنہوں نے ہمیشہ اپنی بے گناہی پر اصرار کیا، کو 2003 میں چاروں بچوں کے قتل کے الزام میں 25 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بچے ایک دہائی کے دوران الگ الگ مر گئے، ان کی عمریں 19 دن اور 19 ماہ کے درمیان تھیں۔ان کا پہلا بچہ، کالیب، 1989 میں پیدا ہوا تھا اور 19 دن بعد اس کی موت ہو گئی تھی جسے ایک جیوری نے قتل عام کے قریب ترین جرم قرار دیا تھا۔ ان کا دوسرا بچہ، پیٹرک، 8 ماہ کا تھا جب وہ 1991 میں مر گیا۔دو سال بعد سارہ 10 ماہ کی عمر میں مر گئی۔ 1999 میں، فولبگ کی چوتھی بچی، لورا، 19 ماہ کی عمر میں انتقال کر گئی۔
نیو ساؤتھ ویلز کے اٹارنی جنرل مائیکل ڈیلی نے کہا کہ سابق جسٹس ٹام باتھرسٹ نے انہیں پچھلے ہفتے مشورہ دیا تھا کہ نئے سائنسی شواہد کی بنیاد پر فولبِگ کے جرم کے بارے میں معقول شبہ ہے کہ موت قدرتی وجوہات سے ہوسکتی ہے۔