ایڈیٹوریلکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کار کردگی ، سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی کے فارغ ہونے کا امکان

کراچی(نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت بھی سنائی دینے لگی۔

موجودہ کمیٹی میں 9 ارکان موجود ہیں،نئی میں کم افراد کو رکھا جائے گا، وائٹ بال میں قیادت بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو سونپنے پر ابتدائی بات چیت ہو گئی مگر فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا

سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس اورکارکردگی سے مشروط کیا جائے گا، بڑے نام نچلی کیٹیگری کا حصہ بن سکیں گے، لیگز کیلیے 2 سے زائد این او سی کسی صورت نہیں ملیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے بھی اقدامات ہوں گے،

عید کی تعطیلات کے بعد کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، بابر اعظم کو بھی ملاقات کیلیے بلوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button