پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کرکے جو احسان کیا ہے اس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔
علی نواز نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول 105 ڈالر فی بیرل تھا اس وقت عمران خان حکومت عوام کو 150 روپے لیٹر پٹرول دے رہی تھی اب جب کہ پٹرول کی عالمی سطح پر قیمت 86 ڈالر پر آچکی ہے تو 226 روپے مل رہا ہے، اس وقت پٹرول کی قیمت 125 روپے فی لیٹر سے بھی کم ہونی چاہیے۔