عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں دوبارہ ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1975 ڈالر ہوگئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2595 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 کی سطح پر برقرار ہے
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔