پاکستان کی مسلح افواج کا یوم استحصال پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔:یوم استحصال کشمیر کے موقع پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر اور جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں یہ سب بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کے ساتھ بھارتی حکومت کے جنگجوانہ اور دشمنی پرمبنی اقدامات غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی اور سلامتی کے بحران کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو علاقائی سلامتی کے لیے بھی ایک مستقل خطرہ ہیں۔
مسلح افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہیں ، ظلم اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں