July 14, 2024

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کا استقبال کیا، الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، آذربائیجان کے صدر اپنے دورے میں پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *