July 14, 2024

آندرے رسل نے حارث رؤف کو 107 میٹر کا چھکّا جڑ دیا

0

برمنگھم (نیوزڈیسک)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے رسل نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو 107 میٹر کا چھکّا لگادیا۔

میجر لیگ کرکٹ میں آندرے رسل لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز جبکہ حارث رؤف سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس میچ میں اننگ کے آخری اوور میں آندرے رسل نے حارث رؤف کی گیند پر 107 میٹر کا چھکا لگایا۔

میچ کے کمنٹیٹرز نے آندرے رسل کے شاندار شاٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خوب تعریف کی۔

اس اونچے اور زوردار شاٹ کی ویڈیو بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں حارث رؤف کی ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *