July 14, 2024

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کا کیس سننے والے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ ججز کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت 13 ججز کورٹ آرڈر پر مشاورت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جسے سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *