July 14, 2024

کیوی کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش

0

ویلنگٹن(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش کر دی۔

راچن رویندرا، بین سیئرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا، وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔

سینٹرل کنٹریکٹ جن کرکٹرز کو آفر کیا گیا یے انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپر سمیش کے لیے دستیاب ہونا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *