مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ دوست جیسا کردار ادا کر رھے ہیں ٫ امریکی سفیر
اسلام آباد:
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہیے۔
امریکا اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارتخانہ میں سفارتی استقبالیہ ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ وزراء ، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے آغازپرسیلاب زدگان سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ سیلاب کے دوران امریکا، پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی 6 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے، امریکی عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہئے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچھتر برسوں میں امریکا اور پاکستان نے باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے،کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب کئے ہیں،عالمی منظرنامہ دونوں مُمالک کے دوران شراکت کی ازسر نو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔