لاہور: پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔حکومت اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائراپیل میں موقف اختیارکیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے بری کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاوس پر حملہ کرنیوالے کی ریلی کی قیادت کی لیکن عدالت نے تمام حقائق کو نظرانداز کرکے ثبوت ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔