کراچی: پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن کے جاپانی زبان میں گدوائے گئے نئے ٹیٹو پر بحث چھڑ گئی ہے۔گزشتہ دنوں نادیہ افگن نے انسٹاگرام سٹوریز میں اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نیا ٹیٹو گدوایا ہے۔
پیچیدہ طریقے سے ڈیزائن کیے گئے اس ٹیٹو کی اہمیت اور معنی سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
نادیہ افگن کے اس ٹیٹو پر انٹرنیٹ صارفین حلال اور حرام کی بحث میں مصروف ہیں، کچھ صارفین کو نادیہ افگن کا یہ ٹیٹو بہت بھایا ہے جبکہ کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیٹو کے خلاف کمنٹس کیے ہیں۔